بزنس

اولا الیکٹرک اسکوٹر کیسے بک کروائیں _ رقم کی ادائیگی اور دیگر تفصیلات

۔
حیدرآباد _ اولا کمپنی نے 15 اگست کو الیکٹرک اسکوٹر ایس 1 اور ایس 1 پرو کے نام سے دو دو گاڑیوں کو ہندوستانی مارکیٹ میں لانچ کیا ہے عوام میں ان گاڑیوں کو خریدنے کے سلسلہ میں کافی دلچسپی پائی جاتی ہے لیکن اولا الیکٹرک سکوٹر کیسے خریدی جائے اس کی تفصیلات سے عوام لا علم ہیں ہم آپ کو الیکٹرک اسکوٹر کی خریدی کے تعلق سے مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔
اولا الیکٹرک سکوٹر بکنگ: اولا الیکٹرک سکوٹر آن لائن کیسے بک کروائیں؟  پہلے کتنی رقم ادا کرنی چاہیے؟
 کمپنی نے 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر اولا الیکٹرک سکوٹر لانچ کیا۔ اولا نے سکوٹر کے دو ماڈل S1 اور S1 Pro لانچ کیے ہیں۔
اولا الیکٹرک سکوٹر خریدنے کے لیے  کیا کرنے کی ضرورت ہے؟ ڈیلیوری کب کی جائے گی؟ ڈیلیوری کے مقامات کتنی  جگہ ہیں۔؟
آپ صرف 499 روپے میں اولا سکوٹر بک کروا سکتے ہیں۔ اولا ایس 1 ماڈل 99،999 روپے سے شروع ہوتا ہے جبکہ اولا ایس 1 پرو 1،29،999 روپے سے شروع ہوتا ہے۔ پہلے  صرف 499 روپے ادا کرکے  اسے آن لائن بک کیا جا سکتا ہے https://olaelectric.com/ پر۔  اسکوٹر کی ڈیلیوری کے وقت باقی رقم ادا کرنی پڑے گی۔
پہلے مرحلے میں کمپنی نے اولا الیکٹرک اسکوٹر کی فروخت 8 ستمبر 2021 سے شروع ہوگی۔ اولا سکوٹر اکتوبر میں ملک بھر کے 1000 شہروں میں ڈیلیوری کی جائے گا۔
کچھ ریاستی حکومتیں برقی گاڑیوں کی فروخت بڑھانے کے لیے الیکٹرک اسکوٹر کی خریداری پر سبسڈی دے رہی ہیں۔ اولا ایس 1 کی قیمت دہلی میں سبسڈی کے ساتھ 85،099 روپے ، ایس 1 پرو کی قیمت 1،10،149 روپے ہوگی۔ گجرات ، مہاراشٹر اور راجستھان کی حکومتیں بھی سبسڈی دے رہی ہیں۔ باقی ریاستوں میں کمپنی کی اعلان کردہ قیمت ادا کرنا ہوگا ۔
ای ایم آئی  کے ذریعے الیکٹرک اسکوٹر خرید  سکتے ہیں ۔ اولا ایس 1 سکوٹر صرف 2،999 روپے ماہانہ ادا کرکے خرید سکتے ہیں ۔ اولا الیکٹرک کمپنی نے کئی بینکوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ آپ ان کے ذریعے فنانس کے ساتھ گاڑی خرید سکتے ہیں۔ اقساط کی رقم ماہانہ ادا کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button