بزنس
حیدرآبادی نوجوان محمد سعادت کو فلپ کارٹ کا بھاری آفر

حیدرآباد _ 29 جون ( اردولیکس) حیدرآباد کے ایک نوجوان کو مشہور ای کامرس کمپنی فلپ کارٹ سے بہت بڑا پیکج ملا ہے ۔ محمد سعادت نامی نوجوان کو سالانہ 26 لاکھ روپے تنخواہ کے ساتھ نوکری کی پیشکش ملی ہے ۔ flipkart کی طرف سے کئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں، انہوں نے صرف 5 منٹ میں مسئلہ حل کیا اور کمپنی کی طرف سے انٹرویو لینے والوں کو متاثر کیا ۔