بزنس

پرانی سائیکل کو ای- بائیک میں تبدیل کرنے والے حیدرآبادی نوجوان عاصم

حیدرآباد _ پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے تنگ آکر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک انجینئر عبدل عاصم نے سفر پر خرچ ہونے والی رقم کو بچانے کے لیے اپنی سائیکل کو الیکٹرک بائیک میں بدل دیا۔

عبدل عاصم  جسے کام پر آنے اور جانے کے لیے روزانہ 150 روپے سے زیادہ خرچ کرنا پڑتا تھا، نے اپنی پرانی سائیکل کو الیکٹرک بائیک میں بدل دیا۔ امیر پیٹ کے وینگل راؤ نگر کے رہنے والے عاصم کا کہنا ہے کہ اس کی ای بائک 40 کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔

انھوں نے دو وولٹ کی بیٹریاں، 250 واٹ کی برش لیس ڈی سی الیکٹرک موٹر (بی ایل ڈی سی) موٹر، ​​ایکسلریٹر، ہیڈلائٹس، ہارن اور دیگر  اسپیئر پارٹس کو  6,500 روپے میں خریدے۔اور اس سے الکٹرک سیکل تیار کی۔عاصم نے بتایا کہ  دو بیٹریاں چارج کرنے میں روزانہ ایک یونٹ برقی  درکار ہوتی ہے۔ میرا روزانہ تقریباً 150 روپے کا پٹرول کا خرچ کم ہو کر 5 روپے یومیہ پر آ گیا ہے، عاصم نے مزید کہا کہ وہ ان لوگوں کی رہنمائی کے لیے تیار ہے جو اپنی پرانی سائیکل کو ای-بائیک میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button