ایس بی آئی کے کسٹمرس کے لئے اہم اطلاع

حیدرآباد،_ اسٹیٹ بینک آف انڈیا( ایس بی آئی) نے کہا ہے کہ 4 اور 5 ستمبر کو دیکھ بھال کے کام کی وجہ سے آن لائن خدمات متاثر ہوں گی۔ جس کے باعث کل ہفتہ کو ایس بی آئی انٹرنیٹ بینکنگ ، یونو ، یونو لائٹ ، یونو بزنس ، آئی ایم پی ایس اور یو پی اے خدمات متاثر ہوں گی۔

مینٹینس کا کام ہفتہ کی صبح 22:35 سے اتوار (5 ستمبر) کو 1:34 تک جاری رہے گا۔ ایس بی آئی نے ٹویٹ کیا کہ انٹرنیٹ بینکنگ اور یونو سروسز تقریبا 180 منٹ تک متاثر رہیں گی۔