بزنس

آیندہ دو تین ماہ میں سونے کی قیمت 56 ہزار روپے فی تولہ پہنچ سکتی ہے

آیندہ دو تین ماہ میں سونے کی قیمت 56 ہزار روپے فی تولہ پہنچ سکتی ہے اور چاندی کی قیمت فی کلو 80 تا 85 ہزار تک پہنچنے کا امکان 

نئی دہلی _ ہندوستان میں سونے کی قیمتوں میں آیندہ دو تین ماہ میں کافی اضافہ کا امکان ہے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے گزشتہ دو ماہ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 3505 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ انڈین بلین اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (IBJA) کی ویب سائٹ کے مطابق، سونے کی قیمت، جو یکم جنوری کو 48,279 روپے تک پہنچ گئی تھی، حال ہی میں 51,784 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ جاریہ ہفتے  دس گرام سونے کی قیمت 894 روپے اضافے کے ساتھ 51,784 روپے  ہوئی۔ گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو 24 کیرٹ سونا 50,890 روپے تک ہوگیا۔

آئی آئی ایف ایل سیکیورٹیز (کموڈٹی اور کرنسی) کے نائب صدر انوج گپتا نے کہا کہ یوکرین روس جنگ کی وجہ سے سونے کے قیمتیں بڑھ رہے ہیں۔ اگلے دو سے تین ماہ میں سونے کی قیمت 56000 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں ایک اونس سونے کی قیمت آئندہ 2 سے 3 ماہ میں 2100 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا امکان ہے۔

چاندی میں 5,896 روپے کا اضافہ ہوا

دوسری جانب ایک کلو چاندی کی قیمت 5 ہزار 896 روپے اضافے سے 68 ہزار روپے ہوگئی۔ آئی بی جے اے نے کہا کہ ایک کلو چاندی کی قیمت جنوری کے مقابلے میں 62,035 روپے سے 67,931 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔اس ہفتے چاندی کی قیمت میں 2,577 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔

80-85 ہزار فی کلو چاندی؟

کیڈیا کموڈٹی کے ڈائریکٹر اجے کیڈیا نے کہا کہ یوکرین-روس جنگ پر بین الاقوامی کشیدگی کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ اس سال 24 کیرٹ سونے فی تولہ  55,000 روپے اور  ایک کلو چاندی کی قیمت 80-85 لاکھ روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button