این آر آئی

مسجد الحرام آمدورفت کے لیے شٹل بس سروس کے 17 روٹس مقرر

ریاض ۔ کے این واصف

ماہ رمضان میں زائرین کی سہولت کے لئے مکہ مکرمہ کے مختلف مقامات سے رمضان کے دوران مسجد الحرام تک آمدورفت کے لیے شٹل بس سروس کے 17 روٹس مقرر کیے گئے ہیں۔سبق نیوز کے مطابق شٹل بس سروس 24 گھنٹے ہفتے کے ساتوں دن فراہم کی جارہی ہے۔زائرین کی سہولت کےلیے شٹل سروس کی فوری آمد و روانگی کا خصوصی بندوبست کیا گیا ہے جس کے لیے 5 منٹ سے زیادہ انتظارنہیں کرنا پڑتا۔

’ضیوف الرحمان خدمت پروگرام ‘ کی جانب سے بتایا گیا کہ ماہ رمضان میں جہاں بیرون مملکت سے بڑی تعداد میں عمرہ زائرین آتے ہیں وہاں اندرون مملکت سے بھی زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے شٹل بس سروس کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے تاکہ دیگرشہروں سے آنے والے زائرین کو حرم شریف آمد ورفت میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بس سروس کا کرایہ انتہائی مناسب رکھا گیا ہے۔ بیرون مکہ سے آنے والوں کےلیے جو شہر کے باہر والی چیک پوسٹ پراپنی گاڑی پارک کرکے آتے ہیں ان کےلیے 16 ریال جبکہ مکہ مکرمہ کے اندر پارکنگ ایریا سے آنے والوں کے لیے 7 ریال مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button