بزنس

نئے گیس سلنڈر کنکشن کی سیکیورٹی ڈپازٹ میں اضافہ

حیدرآباد _ 16 جون ( اردولیکس) مرکز کی نریندر مودی حکومت نے پہلے ہی ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں کو بڑھا کر، سبسڈی ختم کرتے ہوئے عام آدمی کو پریشان کر رکھا ہے ۔ ایسے میں اب پکوان گیس سلنڈر کے نئے کنکشن کے لئے وصول کی  جانے والی ڈپازٹ کی رقم میں بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع نے بتایا کہ 16 جون سے اضافی قیمتوں پر عمل آوری ہوگی ۔

آئیل  کمپنیوں نے  نئے گیس کنکشن پر 750 روپے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک نئے گیس کنکشن پر سیکیورٹی ڈپازٹ 1450 روپے وصول کی جاتی ہے جس میں 750 روپے کا اضافہ کیا  جانے والا ہے جس کے بعد سیکورٹی ڈپازٹ کی رقم 2200 روپے ہوجائے گی ۔ زیادہ تر صارفین کنکشن لیتے  وقت ہی دو سلنڈر کے لئے رقم ڈپازٹ کرتے ہیں ایسے لوگوں کو 4400 روپے جمع ادا کرنے  ہوں گے۔ یہی نہیں گیس ریگولیٹر پر 100 روپے کا اضافہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اب تک یہ 150 روپے میں فروخت ہوتی تھی، اس کی قیمت ببڑھا کر 250 روپے کر دی گئی ہے۔

آئیل  کمپنیوں نے  5 کلو کے سلنڈر کی سیکیورٹی ڈپازٹ بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک اس گیس کے لئے سیکورٹی ڈپازٹ  800 روپے وصول کی جاتی تھی لیکن اسے بڑھا کر 1150 روپے کر دیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ نیا کنکشن لیتے وقت پاس بک کے لیے 25 روپے اور پائپ کے لیے 150 روپے ادا کرنے ہوں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button