ریلائنس جیو کا نیا دھماکہ _ صرف ایک روپے میں 100 ایم بی ڈیٹا

ریلائنس جیو کا نیا دھماکہ _ صرف ایک روپے میں 100 ایم بی ڈیٹا

حیدرآباد _15 دسمبر( اردو لیکس) ریلائنس جیو کمیٹی نے اپنے صارفین کے لئے ایک دھماکہ خیز آفر دینے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جیو کے صارفین صرف ایک روپے میں 100 ایم بی انٹرنیٹ ڈیٹا حاصل کرسکتے ہیں جو 30 دن کارکرد رہے گا ۔

 

جیو کمیٹی نے یہ پیشکش اپنے صارفین کے لیے متعارف کرائی ہے۔ صرف ایک روپے سے ریچارج کریں اور 30 ​​دن کی میعاد کے ساتھ 100 MB ڈیٹا حاصل کریں۔ جیو نے کہا   کہ ڈیٹا کی حد  تجاوز کرنے پر ڈیٹا کی رفتار کم ہو کر 64 kbps ہو جائے گی۔ یہ جیو کا اب تک کا سب سے کم قیمت والا ریچارج پلان ہے۔

 

ریچارج کیسے کریں؟

وہ صارفین جو ایک روپیہ ریچارج کرنا چاہتے ہیں وہ ‘مائی جیو’ ایپ پر جائیں۔ اس کا ایک سیکشن ہے جسے Value in Others کہتے ہیں۔ اگر آپ اسے کھولیں گے تو آپ کو اس میں ایک روپے کا ریچارج پیک نظر آئے گا۔ صارفین 500 MB ڈیٹا 5 بار اور 1 GB ڈیٹا دس بار ری چارج کر سکتے ہیں۔ تاہم کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا  ہے کہ زیادہ سے زیادہ کتنی بار ریچارج کیے جا سکتے ہیں