بزنس

ہندوستانی مارکیٹ میں نیو جنریشن رائل این فیلڈ کلاسک 350 سی سی متعارف

حیدرآباد _ رائل این فیلڈ کمپنی نے ہندوستان میں تازہ ترین جنریشن 2021 رائل این فیلڈ کلاسک 350 کو مقامی مارکیٹ میں لانچ کیا ہے۔ اس کی ابتدائی ایکس شوروم قیمت 1.84 لاکھ روپے رکھی گئی ہے ۔مختلف ماڈل کے لحاظ سے اس کی قیمت 2.15 لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔ رائل این فیلڈ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا کلاسک 350 ماڈل۔ کمپنی کی کل فروخت میں اس کا حصہ 80 فیصد ہے۔ میٹیور350  کے بعد مارکیٹ میں آنے والا یہ دوسرا ماڈل ہے۔

اس میں 349cc کا انجن ہے۔ یہ 6،100 rpm پر 20.2 bhp کی طاقت جاری کرتا ہے۔ یہ 5 اسپیڈ گیئر باکس سے لیس ہے۔ یہ موٹر سائیکل کل 11 رنگوں میں دستیاب ہوگی۔ ہر ایک کی اپنی الگ قیمت  ہے۔ موٹر سائیکل ڈیجیٹل اینالاگ میٹر سے لیس ہے۔ موٹر سائیکل کے سامنے 300 ملی میٹر ڈسک بریک اور 270 ملی میٹر  پچھلے کے پہیہ کو ڈیسک بریک لگایا گیا  ہے۔ یہ موٹر سائیکل الائی وہیلس اور ٹیوب لیس ٹائروں کے ساتھ دستیاب ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button