بزنس

مہندا اینڈ مہندرا کمپنی کا نیا ریکارڈ _ اسکارپیو _ این گاڑی کے لئے ایک منٹ میں 25 ہزار گاڑیوں کی بکنگ

حیدرآباد _31 جولائی ( اردولیکس) مہندرا اینڈ مہندرا لمیٹڈ  نے نیا ریکارڈ بنایا ہے اس کی نئی لانچ ہونے والی گاڑی ۔ Scorpio-N کو ایک منٹ میں 25,000 بکنگ مل گئی۔ آدھے گھنٹے میں یہ تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ بکنگ کی قیمت تقریباً 18,000 کروڑ روپے (تقریباً 2.3 بلین ڈالر) ایکس شو روم  ہے۔ مہندرا اینڈ مہندرا نے ہفتہ کی صبح 11 بجے Scorpio-N سے  آن لائن بکنگ شروع کی ہے۔ اسے صارفین کی جانب سے زبردست ردعمل ملا۔ کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ جنہوں نے Scorpio-N گاڑی کی بکنگ کروائی ہے انہیں اس سال 26 ستمبر سے ڈیلیوری دی جائے گی۔ کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اس کا ارادہ ان تمام صارفین کو سال کے آخر تک ڈیلیوری مکمل کرنا ہے جنہوں نے ابھی بکنگ کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button