بزنس

آیندہ ماہ جولائی میں بینکوں کو 14 دن کی چھٹیاں

حیدرآباد _ 27 جون ( اردولیکس) آیندہ ماہ جولائی میں بینکوں کو 14 دن کی چھٹیاں رہیں گی۔ چھٹیوں کی فہرست ریزرو بینک آف انڈیا نے جاری کردی ہے۔ اس کے مطابق جولائی 2022 میں مجموعی طور پر 14 دن بینک بند رہیں گے۔ملک بھر کی تمام ریاستوں میں 14 دن بینک بند نہیں رہیں گے۔چند ریاستوں میں وہاں کے مقامی تہواروں کی مناسبت سے بینک بند رہیں گے۔ان چھٹیوں میں 5 اتور کی تعطیلات، پہلے اور آخری ہفتہ کی تعطیلات، اور 9 جولائی کو بقرعید کی تعطیل اس طرح 8 دن تو ملک بھر میں چھٹیاں رہیں گی۔جبکہ دیگر 6 چھٹیوں میں مختلف ریاستوں میں بینک بند رہیں گے

 

یکم جولائی: کانگ ۔رتھ یاترا

 

3 جولائی: اتوار

 

5 جولائی: منگل – گرو ہرگوبند سنگھ جی کی یوم پیدائش –

 

7 جولائی: کھرچی پوجا –

 

9 جولائی: ہفتہ _ عیدالاضحیٰ

 

10 جولائی: اتوار

 

11 جولائی: – جموں اور سری نگر میں بینک بند

 

13 جولائی: بھانو جینتی

 

14 جولائی: بین ڈیین کھلام

 

16 جولائی: ہریلا

17 جولائی: اتوار

 

23 جولائی: ہفتہ

 

24 جولائی: اتوار

 

31 جولائی: اتوار

متعلقہ خبریں

Back to top button