تلنگانہ

حیدرآباد میں پولیس عہدیدار کے فرزند کی ہارٹ اٹیک سے موت

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے ایک پولیس عہدیدار کے بیٹے کی قلب پر حملے‌کی‌ وجہہ سے موت ہوگئی۔ڈی سی پی وینکٹیشورلو کے بیٹے چندرتیج عمر (20) سال کے قلب پر پیر کی رات حملہ ہوا۔

 

انھیں علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا۔ علاج کے دوران منگل کے‌دن ان کی موت ہوگئی۔ چندرتیج شہر کے ایک خانگی کالج میں میکانیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ ڈی سی پی وینکٹیشورلو کا آبائی وطن ضلع نلگنڈہ بتایا گیا ہے۔

 

وہ اس وقت حیدرآباد کے علاقہ کندن باغ میں مقیم ہیں۔ جواں سال فرزند کی موت کے ساتھ ہی اس خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button