بزنس

پے ٹی ایم کا بمپر آفر _ گیس سلنڈر بک کرنے پر کیش بیک آفر

حیدرآباد_ پٹرولیم کمپنیوں نے ایک بار پھر گھریلو ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس سے عام آدمی کے لیے بغیر سبسڈی والے سلنڈر خریدنا مشکل ہوگیا۔ تاہم ، سلنڈر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے ، مقبول پے منٹ ایپ Paytm نے اپنے صارفین کے لیے بمپر آفر کا اعلان کیا ہے۔ پے ٹی ایم نے ایل پی جی گیس صارفین کو متاثر کرنے کے لیے جدید اسکیموں کا اعلان کیا ہے۔ نئے اور پرانے صارفین ان   آفرس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں
پے ٹی ایم نے حال ہی میں ‘3P 2700 کیش بیک آفر’ شروع کی ہے۔ اس کے مطابق ، اگر کوئی صارف جو ابھی ابھی  پے ٹی ایم کا صارف بنا ہے وہ پہلے تین ماہ کے اندر پے  ٹی ایم کے ذریعے ایل پی جی گیس سلنڈر بک کرتا ہے تو زیادہ سے زیادہ  900 روپے تک کیش بیک آفر حاصل کرسکتا ہے۔ اگر تین کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے تین سلنڈر بیک وقت بک کروائے جائیں تو 2700  روپے تک کیش بیک حاصل کیا جا سکتا ہے
 پے ٹی ایم کے پرانے صارفین اس اسکیم کے تحت انڈین، ایچ پی گیس اور بھارت گیس کے ایل پی جی سلنڈر بک کرتے ہیں تو انھیں ہر بکنگ پر 5000 تک کیش بیک پوائنٹس دئے جائیں گے ۔ یہ پوائنٹس Paytm پر کی جانے والی دوسری شاپنگ میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
پے ٹی ایم کے پوسٹ پیڈ کسٹمرس   گیس بک کرنے کے بعد رقم بعد میں ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button