حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت 110 روپے پار کر گئی

حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت میں پھر ایک مرتبہ اضافہ ہوگیا ہے۔ریاستی دارالحکومت میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 37پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 38پیسے کا اضافہ تیل کی کمپنیوں کی جانب سے کیاگیا جس کے بعد حیدرآباد میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت 110روپئے 83 پیسہ ہوگیا۔ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 103روپئے 94 پیسے تک جاپہنچی