دہلی میں پٹرول ہوگیا سستا _ کیجریوال حکومت کا فیصلہ

نئی دہلی _ دہلی میں پٹرول سستا ہوگیا ہے۔ اروند کیجریوال حکومت نے پٹرول پر عائد کئے جانے والے ویاٹ میں کمی کی ہے جس سے یہاں پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا ہے۔ آج دہلی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ۔  کیجریوال حکومت اس اجلاس میں پٹرول کی قیمت میں کمی لانے کا فیصلہ کیا۔

حکومت نے پٹرول پر عائد کئے جانے والے 30 فیصد ویاٹ کو کم کر کے 19.40 فیصد کر دیا ہے جس سے دارالحکومت کے پٹرول پمپس پر پٹرول آٹھ روپے فی لیٹر سستا ہو جائے گا۔ یہ نئی قیمتیں آج چہارشنبہ کی نصف شب سے لاگو ہوں گی۔

اس کمی کے بعد دہلی میں پٹرول تقریباً 96 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہو سکتا ہے، اب تک پٹرول کی قیمت 103.97 روپے پر چل رہی ہے۔ دہلی میں  ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر  فروخت ہورہا ہے۔ڈیزل میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے