بزنس

پکوان گیس سلنڈر کی قیمت میں زبردست اضافہ _ حیدرآباد میں گیس سلنڈر کی قیمت۔۔۔۔۔

حیدرآباد_ 6 جولائی ( اردولیکس) گھریلو استعمال کے لیے استعمال ہونے والے 14.2 کلو گرام کے پکوان گیس سلنڈر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے۔آئیل  کمپنیوں نے  فی سلنڈر  گیس پر 50 روپے کا اضافہ کیا ہے جس کے نتیجے میں حیدرآباد میں گیس سلنڈر کی قیمت 1055 روپے سے بڑھ کر 1105 روپے ہوگئی ہے۔

قیمت میں اضافہ کے بعد،  گیس سلنڈر کی قیمت اب دہلی میں 1053 روپے، ممبئی میں 1002.50 روپے سے پڑھ کر 1052.50 روپے، کولکتہ میں  1029 روپے سے بڑھ کر 1,079 روپے اور چنئی میں 1,058.50 روپے کے بجائے 1068.50 روپے ہو گئی ہے۔

عام طور پر ہر مہینے کی یکم تاریخ کو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ جاریہ  ماہ کی یکم تاریخ کو تیل کمپنیوں نے 19 کلوگرام کے کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 183.50 روپے کی کمی کی تھی۔ لیکن آج  پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تیل کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ آج کی  تاریخ سے نافذ العمل ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button