ستمبر 7 کو ریڈمی 10 پرائم اسمارٹ فون ہندوستانی مارکیٹ میں ہوگا لانچ

حیدرآباد _ اسمارٹ فون بنانے والی مشہور کمپنی ریڈمی ہندوستان کی مارکیٹ میں اپنا نیا اسمارٹ فون لانچ کرنے والی ہے ۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ نئے ریڈمی اسمارٹ فون کو  حیرت انگیز فیچرز کے ساتھ لانچ کر رہی ہے۔ کمپنی نے ہندوستانی مارکیٹ میں ریڈمی 10 پرائم اسمارٹ فون لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ریڈمی 10 پرائم اسمارٹ فون 7 ستمبر کو  مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی ۔ 4 جی بی ریم ، 64 جی بی اسٹوریج ویرینٹ ریڈمی 10 پرائم اسمارٹ فون کی قیمت 12،499اور  6 جی بی ریم ، 128 جی بی سٹوریج ریڈمی 10 پرائم اسمارٹ فون   14،499 روپے میں دستیاب ہوگا ایچ ڈی ایف سی کریڈٹ کارڈ  پر کمپنی نے  750  روپے کی فوری رعایت دینے کا اعلان کیا ہے ۔