ریلائنس جیو نے بھی پری پیڈ چارجس میں اضافہ کا اعلان کردیا _ جانئے کب سے وصول کئے جائیں گے نئے چارجس

 

ریلائنس جیو نے بھی پری پیڈ چارجس میں اضافہ کا اعلان کردیا _ جانئے کب سے وصول کئے جائیں گے نئے چارجس 

حیدرآباد_ معروف ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو نے بھی اپنے ٹیرف پر نظر ثانی کی ہے۔ کمپنی نے  اعلان کیا کہ وہ پری پیڈ چارجس میں 20 فیصد اضافہ کر رہی ہے۔ اضافی چارجس کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔ واضح رہے کہ ایئرٹیل اور ووڈافون نے حال ہی میں اپنے پری پیڈ پلان میں 20 سے 25 فیصد چارج میں اضافہ کیا ہے۔اب  جیو بھی  اسی راستے پر چل رہی ہے۔

 

جیو او نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ٹیلی کام انڈسٹری کو مضبوط بنانے کے ارادے سے ٹیرف میں اضافہ کر رہی ہے۔کمپنی نے تمام نظرثانی شدہ پلان کی تفصیلات کو جاری کیا ہے ۔ جیو فون میں دستیاب بیسک  پلان کی قیمت اب 75 روپے کے بجائے 91 روپے ہوگی ۔ اس نے 199 روپے والے پلان (28 دنوں کے لیے 1.5 جی بی فی دن) کا چارج  239 روپے تک بڑھا دیا ہے ۔ اس کے علاوہ  444 روپے والا  پلان 533 روپے میں اور 555 روپے والے پلان کے لیے 666 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

ووڈا فون آئیڈیا نے بھی اپنے پری پیڈ کسٹمرس کو پری پیڈ چارجس میں 20 تا 25 فیصد اضافہ کیا ہے  نئے چارجس پر 25 نومبر سے عمل آوری  شروع ہوگئی ۔28 دنوں تک کارکرد رہنے والا ان لمیٹڈ 149 روپے کا پلان 179 ،روپے ہوگیا ہے

بھارتی ایئرٹیل نے پری پیڈ چارجس میں اضافہ کا پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ پری پیڈ چارجس (ٹیرف) میں اضافہ کر رہا ہے۔ وائس پلانز پر داخلہ ٹیرف میں 20 فیصد اور ان لمیٹڈ فری  وائس کالز کے پلان پر 25 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے  نئے  چارجز 26 نومبر سے لاگو ہوگئے ہیں