انٹرٹینمنٹ

سلمان خان، اکشے کمار اور انوپم کھیر کی سیکیورٹی میں اضافہ

ممبئی _ 1 نومبر ( اردو لیکس) ایکناتھ شندے کی قیادت والی مہاراشٹر حکومت نے بالی ووڈ کے اسٹار ہیرو سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ یہ فیصلہ ‘وائی پلس’ سیکیورٹی کیٹیگری فراہم کرنے کا کیا گیا۔ مہاراشٹر حکومت نے یہ فیصلہ اس لیے لیا کیونکہ انھیں اور ان کے والد سلیم خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ سلمان کو قتل کر دیں گے۔ سلمان کے ساتھ چار مسلح سیکورٹی اہلکار دئے گئے ہیں جو وائی پلس سیکورٹی زمرے کے تحت ہیں۔

 

مہاراشٹر حکومت نے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور انوپم کھیر کو بھی سیکیورٹی فراہم کی ہے۔ اکشے کمار کو ایکس کیٹیگری کی سیکیورٹی دی گئی ہے۔ اس زمرے کے تحت تین سیکیورٹی افسران انھیں شفٹوں میں سیکیورٹی فراہم کریں گے ۔ انوماپ کھیر کو ایکس کیٹیگری کی سیکورٹی  دی گئی ہے۔ تاہم انہیں تفویض کردہ سیکیورٹی کے اخراجات یہ   شخصیات برداشت کریں گی۔

 

ممبئی، پنجاب اور دہلی میں کی گئی تحقیقات میں حال ہی میں کئی چیزیں سامنے آئی ہیں۔ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار نے ممبئی میں سلمان خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ کوششیں دو بار کی گئیں۔ 2017 میں، ان کی سالگرہ باندرہ ہاؤس کے باہر اور دوسری بار 2018 میں ان کے پنول فارم ہاؤس پر منانے کا منصوبہ تھا۔ فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کی ریلیز کے بعد دھمکیاں ملنے کے بعد انوپم کھیر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ اکشے کمار کو ان کی قومیت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دھمکیاں ملنے کے بعد سیکیورٹی فراہم کی گئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button