بزنس

ریلائنس جیو کے نئے آفرس _ بائی ون گیٹ ون فری

حیدرآباد_ ریلائنس جیو نے اپنے صارفین کے لئے متعدد آفرس کا اعلان کیا ہے۔ جس میں "بائی ون گیٹ ون "آفر شامل ہے مثال کے طور پر ، جیو فون پر 125 روپے کا   ریچارج کرنے پر 125 روپے کا ڈیٹا دیا جا رہا ہے

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، مئی کے مہینے میں ایئر ٹیل نے 46.13 لاکھ صارفین کھوئے ہیں ۔ اسی وقت ، ریلائنس جیو نے 35.54 لاکھ نئے موبائل صارفین حاصل کیے۔ اس سے جیو کے صارفین کی کل تعداد 43.12 کروڑ ہو گئی ہے۔ تاہم جیو ان کی تعداد کو مزید بڑھانے کے لیے نئے آفرس کا اعلان کر رہا ہے۔ اس بار یہ خاص طور پر نئے آفرس کے ساتھ دیہی علاقوں کے صارفین کو نشانہ بنا رہا ہے۔

جیو ریچارج‌ کے پلان ۔

یہ ہیں وہ ریچارج پلان جو  جیو فون صارفین کو پیش کر رہا ہے۔ اس میں سے بالترتیب 39 روپے ، 69 روپے ، 75 روپے ، 125 روپے ، 155 روپے اور 185 روپے۔

39 روپے کے ریچارج پر 14 دن کے لیے لامحدود وائس کالنگ اور 100 ایم بی ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔ بائی ون گیٹ ون آفر کے ایک حصے کے طور پر آپ مزید 14 دنوں کے لیے اضافی 100 MB ڈیٹا مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

69 روپے کے ریچارج کے ساتھ لامحدود وائس کالس ، آپ 14 دن کے لیے ہر روز 0.5 جی بی ڈیٹا حاصل کر سکتے ہیں۔ نئے آفر میں آپ مزید 1 جی بی ڈیٹا مزید 14 دنوں کے لیے مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

75 روپے کے ریچارج کے ساتھ لامحدود وائس کالز اور 3 جی بی ڈیٹا 28 دن کی میعاد کے ساتھ فراہم کرتا ہے۔ آفر میں مزید 6 جی بی ڈیٹا دستیاب ہے۔

125 روپے کے ریچارج کے ساتھ آپ لامحدود وائس کالس کے  ساتھ روزانہ 0.5 جی بی 28 دن کی ویلیڈیٹی کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں۔ آفر کے حصے کے طور پر آپ روزانہ 1 جی بی ڈیٹا استعمال کر سکتے ہیں۔

155 روپے کے ریچارج پلان کے ساتھ ، آپ کو لامحدود وائس کالز ، 1 جی بی ڈیٹا 28 دن کی ویلیڈیٹی اور اضافی 2 جی بی ڈیٹا روزانہ ملے گا ۔

ریلائنس جیو نے 185 روپے کے ریچارج پلان کے ساتھ لامحدود وائس کالز کا اعلان کیا ہے ، 2 جی بی ڈیٹا روزانہ 28 دن اور 4 جی بی ڈیٹا روزانہ آفر میں ملے گا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button