نیشنل

گجرات اسمبلی انتخابات 43 فیصد عوام حکومت بدلنے کے حق میں۔ سی ووٹرسروے

نئی دہلی: گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے تمام سیاسی پارٹیاں بھرپور طریقہ سے تیاریاں کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ دراصل پارٹی ریاست میں اقتدار کو اپنے ہاتھوں سے نہیں کھونا چاہتی۔ دریں اثنا اے بی پی کے لیے کرائے گئے سی-ووٹر سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ کیا وہ حکومت بدلنا چاہتے ہیں۔ اس میں جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں وہ انتہائی چونکا دینے والے ہیں۔ سی ووٹر سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ کیا وہ حکومت بدلنا چاہتے ہیں؟ اس کے جواب میں گجرات کی 43 فیصد آبادی نے کہا کہ وہ ناراض ہیں اور حکومت بدلنا چاہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 34 فیصد نے کہا کہ وہ ناراض ہیں لیکن حکومت نہیں بدلنا چاہتے اور 23 فیصد نے کہا کہ وہ نہ تو ناراض ہیں اور نہ ہی حکومت بدلنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button