تلنگانہ

کاماریڈی کے ہاسپٹل میں زیرعلاج مریض کو چوہوں نے کاٹ لیا

حیدرآباد۔ ریاست تلنگانہ ضلع کاماریڈی کے سرکاری ہاسپٹل میں زیرعلاج مریض کو چوہوں نے کاٹ لیا۔ شیخ مجیب نامی شخص کو خرابی صحت سے متاثرہونے کی وجہہ سے ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا اور وہ ایک ہفتہ سے آئی سی یو میں زیرعلاج بتائے گئے ہیں۔

 

اس دوران مریض کے پاوں اورہاتھوں پر چوہوں نے کاٹ لیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا اوراس کے زخموں سے خون بہنے لگا۔ مریض کے گھر والوں نے فوری طور پر ڈاکٹرس کو اس واقعہ کی اطلاع دی اور مریض کا علاج کیا۔

 

دیگر مریضوں کے رشتہ داروں نے ہاسپٹل کے ذمہ داران سے چوہوں کو پکڑنے کیلئے انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button