جنرل نیوز

ضلع حج سوسائٹی عادل آباد کے زیر اہتمام ضلع سطح کادوسرا حج تربیتی پروگرام _ مولانا سید مظہر قاسمی نقشبندی کا خطاب

عادل آباد۔20/مئی(اردو لیکس)ضلع حج سوسائٹی عادل آباد کے زیر اہتمام ضلع سطح کادوسرا حج تربیتی پروگرام محمد شاہد احمد توکّل صدر ضلع حج سوسائٹی عادل آباد کی صدارت میں بمقام کرسٹل گارڈن سات نالہ روڈ میں منعقد ہوا۔جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے الحاج مولانا سید مظہر قاسمی نقشبندی صاحب ماسٹر ٹرینر کورٹلہ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عازمین و عازمات کو حج کے فرائض،ارکان اور واجبات کو سیکھنا انتہائی ضروری ہے۔

 

انہوں نے کہا مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بہت سارے مقامات زیارت کے نقطہ نظر سے اہمیت رکھتے ہیں۔ان میں سے کئی مقامات پر حاضری لازمی ہے اور کئی مقامات تقذیپ و اکرام کا درجہ رکھتے ہیں،زیارت سے قبل ہمیں ترجیحات پتہ ہونی چاہئیں کہیں ایسا نہ ہو کہ جن مقامات کی زیارت لازمی ہو وہی چھوٹ جائے۔انہوں نے کہا کہ حج کا سفر میں شرعی احکام ہدایات کی پوری پابندی کریں،کہیں ایسا نہ ہو کہ کمی کوتاہی اور جنایات کی وجہ سے ہم حج مقبول و مبرور سے محروم رہ جائے انہوں نے کہا کہ عازمین و عازمات حج مناسک حج کے دوران صبروتحمل کا مظاہرہ کریں.

 

آنہوں نے عمرہ،حج کے ایام میں درپیش مشکلات کا تدارک اور منی،عرفات،مزدلفہ،جمرات میں شیطانوں کو کنکریاں مارنے،حج وعمرہ کے فضائل و مسائل،ارکان،فرائض و واجبات سے متعلق تفصیلی روشنی ڈالی۔اور پراجکٹر کے ذریعے پاور پوائنٹ پریزینٹیشن کے ذریعے عازمین و عازمات کو مکہ اور مدینہ سے متعلق تربیت دی۔اس تربیتی کیمپ سے صدر سوسائٹی شاہد احمد توکل نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد سے جدہ تک سفر کے مختلف مراحل اور ضروری احتیاط سے عازمین و عازمات کو واقف کرایا۔انہوں نے عازمین حج سےکہا کہ وہ اپنے مقررہ فلائٹ شیڈول کے مطابق 48 گھنٹے قبل حج ہاوز حیدرآباد پر رپورٹ کریں

 

۔انہوں نے عازمین حج کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی صحت پر خصوصی توجہ دیں۔اس کیمپ میں عازمین کو مفت میں میڈیکل کیٹس،حج سے متعلق کتابچہ و دیگر ضروری دستاویزات فراہم کیے گئے۔اس تربیتی کیمپ کا آغاز ابو طلحہ متعلم دار العلوم محمدیہ کی قرأت کلام پاک سے ہوا اور شیخ شاداب متعلم دار العلوم محمدیہ اور عبدالمبّشر نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا

 

۔اس موقع پر حج سوسائٹی عادل آباد کے ذمہ داران حاجی محمد آصف الدین،محمد عبدالحسیب،حاجی محمد عبدالشاہد،حاجی محمد فاروق احمد،ظفی اللہ خان،محمد محسن،عمیم شریف،محمد عتیق،ضیاء الحق، محمد فراز احمد طارق محمد فرزان احمد حارث،شا ری الدین نے اعانت کی۔محمد عبدالحسیب نے نظامت کی ذمہ داری بحسن وخوبی انجام دی۔شاہد احمد توکل کے شکریہ پر اختتام عمل میں لایا گیا اس تربیتی کیمپ میں ضلع عادل آباد کے مرد و خواتین عازمین حج نے شرکت کی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button