بزنس

اب 10 ہزار روپے سے زیادہ کی نقد رقم نکالنے پر او ٹی پی نمبر درج کرنا لازمی _ ایس بی آئی کے نئے رولس

حیدرآباد_ 28 جولائی ( اردولیکس) اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے کہ صارفین دھوکہ دہی کا شکار نہ ہوں۔ اس سلسلہ میں ایس بی آئی نے  کہا ہے کہ اے ٹی ایم سے 10 ہزار روپے سے زیادہ کی نقد رقم نکالنے کے لیے، صارفین کو ‘بینک میں رجسٹرڈ موبائل نمبر’ پر بھیجے گئے او ٹی پی کو داخل کرنا ہوگا۔اب تک یہ رات 10 بجے کے بعد ضروری تھا لیکن اب 24 گھنٹے رہے گا ۔اگر صارف کا موبائل فون نمبر صحیح طریقے سے رجسٹرڈ نہیں ہے تو اے ٹی ایم سے کیش نہیں نکالا جا سکے ۔ گا۔ ایک OTP کے ذریعے ایک ہی لین دین کیا جا سکتا ہے۔

 

ایس بی آئی نے صارفین کے لئے ایک خوشخبری بھی دی ہے اگر کسی صارف کے بینک اکاؤنٹ میں ایک لاکھ روپے سے زیادہ ہیں تو ایسی صورت میں اے ٹی ایم سے کئی مرتبہ نقد رقم نکال سکتا ہے اس کے لئے کوئی چارج ادا کرنے نہیں ہوں گے۔ اگر رقم ایک لاکھ سے کم ہے تو صرف 5 مفت لین دین کی اجازت ہے۔ دوسرے بینکوں کے اے ٹی ایم سے صرف 3  بار مفت  رقم نکالنے کی اجازت ہے۔ اس سے آگے، ہر ٹرانزیکشن پر چارج لگے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button