حیدرآباد میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں اچانک اضافہ

حیدرآباد _ تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے ہوئی بارش کی وجہ سے ترکاری کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے  خاص طور پر روزانہ کھانے میں استعمال میں ہونے والے پیاز اور ٹماٹر کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہیں  جس کی وجہ سے عام آدمی پریشان ہے۔ حیدرآباد میں گذشتہ ہفتے تک 100روپئے میں چار تا پانچ کیلو کے حساب سے فروخت کی جا نے والی پیاز، اب فی کیلو40تا50روپئے میں فروخت ہورہی ہے۔ قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ سے عام آدمی پریشان ہے۔ تلنگانہ کے اضلاع سے حیدرآباد کو ٹماٹر کی فراہمی میں شدید کمی آئی ہے۔ حالیہ بارش کی وجہ سے فصلوں کونقصان ہوا ہے اور طلب کی تکمیل نہیں ہوپارہی ہے۔موجودہ طورپر ریٹیل مارکٹ میں ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 50 سے 60  روپے فروخت ہورہی ہے۔حیدرآباد کے بازاروں میں عام طور پر روزانہ 150 سے 180 لاری ٹماٹر درآمدکیاجاتا ہے لیکن اب تاجروں کا کہنا ہے کہ فصلوں کے نقصان کی وجہ سے یومیہ 80 لاریاں بھی حیدرآبادنہیں آ رہی ہیں جس کے سبب ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ درج کیاجارہا ہے