ائیر انڈیا کو ٹاٹا گروپ نے خرید لیا _ 20 ہزار کروڑ روپے میں ہوئی ڈیل !

نئی دہلی _ ہندوستان کی سب سے بڑی سرکاری ائیرلائینس کمپنی ایئر انڈیا کو فروخت کردیا گیا ہے ائیر انڈیا کو ٹاٹا کمپنی کی ٹاٹا سنس نے خرید لیا۔ائیر انڈیا جو کہ طویل  عرصے سے سرکاری شعبے کا ادارہ رہا ہے ، اب پرائیویٹ ہوگئی ہے  ایئر انڈیا اب ٹاٹا گروپ کے ہاتھ میں ہوگا۔

مرکزی حکومت نے ڈس انویسٹمنٹ کے ایک حصے کے طور پر ایئر انڈیا میں 100 فیصد حصص فروخت کیے ہیں اس کے لئے بولیاں طلب کی گئیں جس میں ٹاٹا گروپ نے اسے حاصل کرلیا۔ ٹاٹا گروپ  نے ایئر انڈیا کو  20،000 کروڑ روپے خرید لینے کی اطلاع ہے ٹاٹا سنس نے حکومت کے مقرر کردہ رقم سے 3 ہزار کروڑ روپے زیادہ بولی لگاتے ہوئے اسے خرید لیا۔

مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ ائیر انڈیا کو روزانہ 20 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا تھا جس کے پیش نظر اسے فروخت کردیا گیا