بزنس
ٹاٹا انٹرنیشنل کی جانب سے الیکٹرک سائیکل _ ایک مرتبہ چارج کرنے پر 60 کلومیٹر کا سفر

حیدرآباد _ ٹاٹا انٹرنیشنل سے وابستہ اسٹرائڈر سائیکلس نے شہری مسافرین کے لئے دو نئی ای بائک Voltac 1.7 ، Contino ETB-100 لانچ کی ہیں اس کی ابتدائی قیمت 29،995 روپے مقرر کی ہے۔ یہ ایک مرتبہ چارج کرنے پر 60 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی ۔ ہلکی پھلکی موٹر سائیکل کونٹینو ای ٹی بی -100 میں اسمارٹ سیفٹی فیچرز ہیں سات اسپیڈ ، 3 رائیڈ موڈز (الیکٹرک ، ہائبرڈ ، پیڈل) ، ڈوئل ڈسک بریک ، سنٹرل لاک ، بیٹری اور فرنٹ ایل ای ڈی لائٹس۔ اسٹرائڈر وولٹک 1.7 میں 48V / 260W موٹر اور 48V لتیم آئن بیٹری ہے جو تین گھنٹے میں چارج کی جاسکتی ہے۔