ایجوکیشن

اساتذہ کی خدمات انمول ہے ۔ یوم اساتذہ تقریب سے عتیق الرحمن کا خطاب

عادل آباد۔6/ستمبر(اردو لیکس)شہر مستقر عادل آباد کے نو نہال اردو ہائی اسکول میں کرسپانڈنٹ عتیق الرحمن کی سرپرستی اور پرنسپل فردن خان کی نگرانی میں یوم اساتذہ تقریب کا شاندار انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر مختلف کلاسس کے طلباء و طالبات نے دلچسپ مظاہرہ کیا اور مختلف مضامیں کو منتخب کرتے ہوئے ٹیچرس کی نقل کرتے ہوئے درس دیا جو متاثر کن رہا۔

 

بعد ازاں عتیق الرحمن نے اپنے خطاب میں یوم اساتذہ پر مبارکباد پیش کی اور طلباء و طالبات کی خدمات کی ستائش کی اور اپنے اساتذہ کی قدر کرنے کی تلقین کی۔انہوں نے یوم اساتذہ کے حوالے سے تفصیلی خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ استاذ قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔اس موقع پر اساتذہ کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button