جنرل نیوز

کورٹلہ کی امداد المسلمین یوتھ ایسوسی ایشن کی جانب سے غریب لڑکی کی شادی میں اسٹیل کے سامان کا عطیہ

کورٹلہ _ 19 جنوری ( پریس ریلیز) کورٹلہ کی  امداد المسلمین یوتھ ایسوسی ایشن کی جانب سے غریب لڑکی کی شادی کے لیے اسٹیل کا سامان عطیہ میں دیا گیا۔ اسوسی ایشن کے صدر عمران نے کہا کہ امداد المسلمین یوتھ ایسوسی ایشن کا بنیادی مقصد ذات پات سے بالاتر ہوکر سماجی خدمات انجام دینا ہے۔

 

یوتھ ممبران پچھلے چھ سالوں سے بہت سے  خدمت خلق کے پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ یوتھ ممبران نے اب تک 105 لڑکیوں کی شادیوں کے لیے فرنیچر فراہم کیا ہے۔ یوتھ ممبران اب تک 559 بار خون کا عطیہ دے چکے ہیں۔ ان نوجوانوں نے کورونا وبا کے دور میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیاء تقسیم کیں۔ اس وقت کورونا کی وبا کے دوران گداگروں کے لیے خوراک تقسیم کئے گئے۔ جو گھر گھر جا کر بھیک مانگ کر پیٹ بھر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ  کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی تدفین اور آخری رسومات بلا تفریق ذات پات کی جاتی ہے۔ کورٹلہ ٹاؤن کے اسپتال میں مریضوں کو پھل، روٹی اور دودھ فراہم کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر یوتھ صدر عمران، ایم ڈی مبین، ایم ڈی شاکر، ایم ڈی شاہ خان، ایم ڈی عمران، ایم ڈی ضمیر، ایم ڈی محسن، ایم ڈی سلمان و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button