نئے سال میں ہندوستان کے ان 13 شہروں میں شروع ہوگی 5 جی سروس

حیدرآباد _ ملک میں انٹرنیٹ خدمات مزید تیز ہونے جا رہی ہیں۔ 5G سروس اگلے سال سے  ملک کے 13 منتخب شہروں میں دستیاب ہوں گی۔ اس فہرست میں حیدرآباد، گروگرام، بنگلور، کولکتہ، ممبئی، چندی گڑھ، دہلی، جام نگر، احمد آباد، چنئی، گاندھی نگر، لکھنؤ اور پونے شامل ہیں۔ ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اگلے سال ان شہروں میں 5G سروسز شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ معروف ٹیلی کام کمپنیاں بھارتی ایئرٹیل، ریلائنس جیو اور ووڈافون  پہلے ہی مذکورہ شہروں میں 5 ،جی سروس کی ٹرائل شروع کردی ہیں