واٹس ایپ کا بمپر آفر _ ایپ کے ذریعہ پے منٹ پر کیش بیک آفر

حیدرآباد _ رقم بھیجنے یا وصول کرنے کے لئے مارکیٹ میں فی الحال ڈیجیٹل پے منٹ کے کئی موبائل ایپس دستیاب ہیں ۔اور ڈیجیٹل لین دین اس وقت عروج پر ہے۔ ان میں پے ٹی ایم، گوگل پی ،فون پے اور دیگر موبائل ایپ کافی مشہور ہیں جس کے ذریعہ روزانہ کروڑوں افراد ڈیجیٹل طریقہ سے رقم بھیجنے وصول کرنے اور ادائیگی کرتے ہیں

چند دن قبل مشہور میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے بھی ادائیگی کا آپشن شامل کیا ہے۔ جس طرح  گوگل پے اور فون پے کے ذریعے ڈیجیٹل پے منٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے اسی طرح واٹس ایپ پر بھی ڈیجیٹل لین دین کیا جا سکتا ہے۔

واٹس ایپ میں ادائیگی کی سہولت کے باوجود زیادہ تر لوگ گوگل پے، فون پے استعمال کر رہے ہیں۔ اسے محسوس کرتے ہوئے واٹس ایپ نے اپنے  صارفین کو راغب کرنے کے لئے بمپر آفر کا اعلان کیا ہے۔جس کے تحت واٹس ایپ نے کیش بیک اسکیم کا آغاز کیا ہے

اگر آپ WhatsApp کے ذریعے آن لائن ادائیگی کرتے ہیں، تو آپ کو 51 روپے کا کیش بیک ملے گا۔یہ فیچر فی الحال صرف واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ کیش بیک آفر صرف واٹس ایپ بیٹا ورژن 2.21.20.3 پر کام کرے گی۔ واٹس ایپ اس نئی پیشکش کے ساتھ "‘کیش دیں.. 51 روپے واپس کریں'” کے نعرے کے ساتھ متعارف کیا ہے۔

اس کیش بیک آفر کے مطابق صارفین کو پانچ بار مختلف کنٹاکٹ کو  رقم ٹرانسفر کرنی ہوگی۔ اس میں لامحدود رقم بھیجی جا سکتی ہے۔ہر  ادائیگی پر 51 روپے اکاؤنٹ میں جمع کر دیے جائیں گے۔ تاہم یہ کیش بیک آفر صرف پہلی پانچ ادائیگیوں کے لیے دیے جائیں گے۔ یہ فیچر صرف ہندوستانی صارفین کے لیے دستیاب ہے۔