نیشنل

18 کے بجائے لڑکیوں کی شادی کی حد عمر 21 سال کرنے حکومت کی تیاریاں

نئی دہلی: مرکزی حکومت کی جانب سے لڑکیوں کی شادی کی حد عمر میں اضافہ کیلئے اقدامات کئےجارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر کی حد 18 سال سے بڑھا کر 21 سال کرنے کے بل کو منظوری دے دی ہے۔ امکان ہے کہ یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا اور چائلڈ میرج ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔ اس قانون کے تحت اس وقت لڑکیوں کی شادی کی عمر کی حد عمر 18 سال مقرر ہے۔ واضح رہے کہ سابق میں وزیراعظم نریندرمودی نے اپنی تقریرمیں لڑکیوں کی شادی کی عمرمیں اضافہ کا اشارہ دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button