جرائم و حادثات

شادی کی تقریب سے واپسی کے دوران حادثہ۔ دلہن اوراس کے باپ کی موت

نرمل: ضلع نرمل میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دلہن ہلاک اوراس کا باپ زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ کڑم منڈل کے پنڈوا پورکے قریب اس وقت پیش آیا جب نوبیاہتا دلہن اپنے ارکان خاندان کے ساتھ مہاراشٹرا میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد کار میں واپس ہورہی تھی کہ ان کی کاربے قابو ہوکر سڑک سے اترکرگڑھے میں گرپڑی۔ فوری طورپرملی اطلاعات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ مہلوکین کا تعلق کڑم منڈل کے مددیپڑگا سے ہے۔ پولیس اس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button