کار شوروم کی پہلی منزل سے نیچے گرپڑی۔حیدرآباد میں عجیب وغریب حادثہ

حیدرآباد:حیدرآباد میں ایک کار شوروم کی پہلی منزل سے نیچے گر پڑی۔ یہ عجیب و غریب حادثہ شہر کے الکا پوری علاقے میں واقع گاڑیوں کے شوروم میں پیش آیا۔ بھگوت نامی نے نئی کار خریدی، کار کو شوروم کی پہلی منزل سے اوپن لفٹ کے ذریعے نیچے لانا تھا، کار کا مالک کار میں سوار ہو گیا، اس دوران کار اچانک  آگے بڑھ گئی اور پہلی منزل سے نیچے ایک اور کار پر گر پڑی، اس حادثے میں دونوں کاروں کو نقصان پہنچا جبکہ گاڑی کا مالک زخمی بتایا گیا ہے‌ اوپر سے کار کو گرتا ہوا دیکھ کرلوگ خوف زدہ ہوگئے۔