انٹرٹینمنٹ

تلگو فلم RRR کے گانے ناٹو ناٹو نے آسکر ایوارڈ جیت لیا

حیدرآباد _13 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) تلگو فلم  RRRکے گانے  نے آسکر ایوارڈ جیت لیا ۔ فلم  کے مشہور گانے ‘ناٹو ناٹو’ نے بہترین اوریجنل گانے کے زمرے میں آسکر ایوارڈ حاصل کیا ۔ میوزک ڈائریکٹر کیروانی، چندر بوس نے ایوارڈ وصول کیا۔جس سے آر آر آر  RRR آسکر جیتنے والی ساؤتھ کی پہلی فلم بنی۔ چندر بوس نے ناٹو ناٹو گانے کے بول اور موسیقی کیروانی نے دی ہے۔ گلوکار کالابیروا اور راہول نے اپنی آواز سے گانے کو جان بخشی۔ پریمرکشیت کی کوریوگرافی، ہیرو جونیر این ٹی آر اور رام چرن نے اپنے رقص کے ساتھ گانے کو ایک اور سطح پر پہنچا دیا۔ ان تمام صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ، راجامولی کی ہدایت کاری نے اس گانے کو آسکر جیتنے پر مجبور کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button