8 گاڑیاں ایک دوسرے ٹکرا گئیں۔ حیدرآباد میں حادثہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافات میں آوٹررنگ روڈ پرقریب 8 کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ یہ حادثہ وجئے واڑہ حیدرآباد ہائی وے پرآج صبح پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق سڑک سے گذرنے والی لاری نے اچانک بریک لگادئیے جس کے ساتھ ہی لاری سے پیچھے سے آنے والی 8 کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔