جرائم و حادثات

ٹکردینے والوں کو ہوسکتی ہے 10 سال کی سزا

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں سڑک حادثات کی روک تھام کے لئے پولیس کی جانب سے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم اس کے کم نتائج سامنے آرہے ہیں۔تیز رفتار گاڑیوں کے چلانے،حالت نشہ میں گاڑیوں کے چلانے کے سبب زیادہ تر حادثات پیش آرہے ہیں۔سائبرآباد ٹریفک پولیس حالت نشہ میں گاڑیوں کے چلانے والوں افراد کے خلاف کارروائی کررہی ہے کیونکہ ایسے گاڑی سواروں کی وجہ سے حادثات پیش آرہے ہیں۔ایسے لاپرواہی سے گاڑیوں کے چلاتے ہوئے موت کا سبب بننے والوں کے خلاف غیر ارادی قتل کا معاملہ درج کیاجارہا ہے۔ڈی سی پی سائبرآباد ٹریفک وجئے کمار نے کہا کہ حادثات کی وجہ سے کسی کی موت کا سبب بننے پر غیر اردی قتل کا معاملہ درج کیاجارہا ہے۔ایسے معاملات میں عدالت کی جانب سے دس سال تک سزا کی گنجائش ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button