نیشنل

فلم اداکارہ شلپا شیٹی کے اوران کی ماں کے خلاف کیس درج

لکھنو: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اوران کی والدہ کے خلاف اترپردیش کی پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔ شلپا شیٹی ایوسین ویلنیس کے نام سے فٹنیس سنٹرچلایا کرتی ہیں۔ اس سنٹرکی وہ صدرنشین ہیں جبکہ ان کی ماں سنندا اس کی ڈائرکٹربتائی گئی ہیں۔ ان کے خلاف جیوتسنا چوہان اورروہت ویرسنگھ نے حضرت گنج اوروبوتھی کھنڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جس میں کہا گیا کہ انھوں نے ایک اوربرانچ کھولنے کیئے ان سے کروڑہا روپئے حاصل کرتے ہوئے دھوکہ دیا ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ کے شوہرراج کندرا کو ممبئی پولیس نے فحش فلموں کے معاملہ میں گرفتارکیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button