جنرل نیوز

دھولیہ جمعیۃ علماء (مولانا ارشد مدنی) کی جانب سے تعلیم کے میدان میں نمایاں کامیاب طلباء کا استقبال کیا‎‎

دھولیہ  14/ستمبر
دھولیہ جمعیۃ علماء (مولانا ارشد مدنی) کی جانب سے مدرسہ نور ہدایت،قلندر چوک،مولوی گنج دھولیہ میں بحسب روایت امسال بھی تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی شاندار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، اس تقریب میں تین طلباء نے NEET امتحان میں اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل کی،اور ایم بی بی ایس کے لئے کوالیفائیڈ کیا، جن کی میڈیکل میں گریجویشن یا پوسٹ گریجویشن مکمل ہوئی ہیں۔ وہ (۱) ڈاکٹر محسن شاہ ENT (MS)(۲) ڈاکٹر رشدہ سمین معظم علی DNB GENERAL SURGERY(۳)ڈاکٹر انم مبین صدیقی MD MEDICINE (۴)ڈاکٹر جویریہ اشتیاق احمد سر MDS(۵) پروفیسر احمد انصاری صاحب PHD اس کے علاوہ آنکھوں کے ماہر  M.S.ڈاکٹر مکرم خان کو گورنمنٹ میڈیکل کالج دھولیہ کا میڈیکل سپرینٹیڈنٹ کا عہدہ ملنے پر استقبال کیا گیا اور دھولیہ میں جماعت بارہویں میں امتیازی نمبروں سے کامیاب ہونے والے تمام ہونہار طالب علموں کا استقبال کیا گیا۔ اور انہیں قرآن پاک اور جا نماز بطور تحفہ پیش کیا گیا۔
اس تقریب میں شہر دھولیہ کی علمی،ادبی اور سماجی شخصیات کے ہاتھوں طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی، اس تقریب کی صدارت عالیجناب حافظ حفظ الرحمٰن مولانا ابو العاص (صدر جمعیۃعلماء ضلع دھولیہ)نے کی۔
مہمانان خصوصی ڈاکٹر مکرم خان،ڈاکٹر ابو تراب انصٓری،پروفیسر خلیل انصاری،پروفیسر سید فیروز سر،ڈاکٹر نثار انصاری،محمد رمضان سر نے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء  وطالبات اور  صاحب استقبال کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے تعلیمی سفر کے لئے نیک خواہشات پیش کی۔
نظامت کے فرائض جناب شیخ ایاز احمد ایاز نے بہت ہی بہترین اور شاندار انداز میں انجام دی۔
پروگرام میں مولانا شکیل احمد قاسمی، حاجی مشتاق صوفی،حافظ اختر فلاحی،منظور سر،شیخ اکبر سر، پپو ملا،اعجاز رفیق،عبد المحیط بھائی،عارف عرش،حاجی اصغر علی،طاہر بھیا اور مسعود انصاری کے علاوہ خواتین  اور عوام و خواص کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button