بڑی خبر۔بی جے پی امیدوار ای راجندر کے خلاف مقدمہ درج

حضور آباد:  ریاست تلنگانہ حضور آباد کے بی جے پی امیدوار اور سابق وزیر ای راجندر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ معاملہ فلائنگ اسکواڈ کی جانب سے درج کی گئی ایک شکایت کے بعد درج کیا گیا ہے کہ انھوں نے انتخابی جلسہ میں کوویڈ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ واضح رہے کہ حضور آباد میں ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔