تلنگانہ

سابق آئی پی ایس آفیسرپراوین کمارکے خلاف کریم نگرمیں کیس درج

کریم نگر: کریم نگر پولیس نے عدالت کی ہدایت پرسابق آئی پی ایس آفیسرپراوین کمارکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تھری ٹاون پولیس نے ان کے خلاف کیس درج کرلیا واضح رہے کہ چند سال قبل پراوین کمار اور ایک ٹیچر شنکر نے پداپلی ضلع کے جولاپلی منڈل کے گاؤں وڈوکاپور کے ایک ویلفیئر اسکول کے پروگرام میں حصہ لیا تھا۔ اس موقع پر ان دونوں نے اسکول کے بچوں کو عہد دلایا تھا کہ وہ ہندو دیوتاؤں کی پوجا نہیں کریں گے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا جس کے بعد 16 مارچ 2021 کو کریم نگر کے ایک شخص مہندر ریڈی نے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ یہ حرکت ہندو عقائد کے خلاف ہے۔ 18 مارچ کو عدم کارروائی پر کریم نگر پولیس کمشنر کے پاس شکایت درج کی گئی تھی۔ اس کے باوجود کارروائی نہ کرنے پر انہوں نے ایک درخواست 22 مارچ کو ایڈووکیٹ گنگا دھر کے ذریعہ پرنسپل منصف جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت میں دائر کی تھی۔ کیس کے شواہد اور پس منظر کی جانچ پڑتال کے بعد معزز جج سائی سدھا نے پروین کمار اور ٹیچر شنکر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت کی ہدایت پرمقدمہ درج کرلیا گیا۔ یہاں یہ ذکربے جانہ ہوگا کہ پراوین کمارکے رضاکارانہ طورپرسبکدوش ہونے کے بعد ان کے سرگرم سیاست میں داخلہ کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button