جرائم و حادثات

بے قابو لاری نے دو خواتین کو روند دیا۔ ضلع سدی پیٹ میں خوفناک سڑک حادثہ

سدی پیٹ: ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں آج ایک تیزرفتارلاری نے بے قابو ہوکرالکٹرک پول اورسڑک سے گزرنے والی خواتین کو ٹکردے دی۔ اس حادثہ میں جہاں دو خواتین کی موت ہوگئی وہیں ایک اورخاتون زخمی بتائی گئی ہے۔ یہ حادثہ رائے پول منڈل کے پاس اس وقت پیش آیا جب دس خواتین پیدل کام پرجارہی تھیں۔ مرنے والوں کی شناخت 39 سالہ شیاملا اور35 سالہ کویتا کے طورپرکی گئی ہے۔ حادثہ کے بعد مقامی افراد اورمرنے والوں کے رشتہ داروں نے احتجاج کیا۔ پولیس نے مقام واقعہ پرپہنچ کر تفصیلات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button