سرکاری عہدیدار کی اندھی کمائی۔پائپ لائن میں چھپادئیے تھے لاکھوں روپے

بنگلور: ہم اکثر فلموں میں دیکھتے ہیں کہ کچھ بیوروکریٹس اور سیاستدان اپنی رشوت اپنے گھروں کی دیواروں یا اپنے غسل خانوں میں چھپاتے ہیں لیکن کرناٹک میں پی ڈبلیو ڈی کے ایک جوائنٹ انجینئر نے غیر محسوب آمدنی اپنے گھر کی پائپ لائن میں چھپائی تھی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق  کلبرگی ضلع کے جوائنٹ انجینئر شانتا‌گوڑا برادر کے گھر اے‌سی بی نے‌چھاپہ مارا، مکان کی تلاشی لینے والے افسران اس کی ناجائز کمائی دیکھ کر حیران رہ گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ دھاوے کے دوران اس کے گھر سے 25 لاکھ روپے نقد اور بڑی مقدار میں سونا ضبط کیا گیا۔ حکام کو اطلاع ملی کہ شانتا گوڑا نے اپنے گھر میں پائپ لائن میں نقد‌رقم چھپا رکھی ہے، وہ ایک پلمبر لے کر لے گئے‌اس‌نے‌جیسے ہی  پائپ لائن توڑی اس میں  سے کرنسی نوٹ گرتے دیکھ کر وہاں موجود افراد چونک گئے۔ پتہ چلا کہ عہدیدار نے یہ پائپ لائن خاص طور پر صرف کالے دھن کے لیے گھر میں لگائے تھے۔ اے سی بی کے عہدیداروں نے آمدنی سے زائد اثاثوں کے معاملے میں ریاست بھر میں 15 افسران کے‌ساتھ ملکر  60 مقامات پر تلاشی لی۔