نیشنل

بی جے پی رکن اسمبلی کے گھر کے سامنے بم دھماکہ

نئی دہلی _ جھارکھنڈ کی سابق وزیر تعلیم اور بی جے پی رکن اسمبلی نیرا یادو حادثے میں بال بال بچ گئیں۔ کوڈرما میں ایک حملہ آور نے رکن اسمبلی کے  گھر کے قریب بم دھماکہ کیا۔ لیکن کسی کو نقصان نہیں پہنچا اور سب نے راحت کی سانس لی۔ ضلع کے ایس پی کمار گورو نے بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تاہم اس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی اور اسے طبی معائنے کے لیے  ہاسپٹل ل لے جایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button