بلی کے گم ہوجانے پرمقدمہ درج۔ تلنگانہ میں عجیب وغریب واقعہ

یادگیری گٹہ: اکثرکسی شخص کے گم ہونے پرپولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی جاتی ہے لیکن آپ کو یہ جان کرحیرت ہوگی کہ ریاست تلنگانہ میں بلی کے گم ہوجانے پرپولیس سے شکایت کی گئی۔ یہ عجیب و غریب واقعہ یادگیر گٹہ میں پیش آیا۔ موض گورائی پلی کے جی رام چندرریڈی نے اپنے گھرمیں ایک بلی پالی تھی۔ انھوں نے اس کا نام جمی رکھا تھا۔ 29 ستمبرکو بلی اچانک لاپتہ ہوگئی۔ بلی کے لاپتہ ہونے پراس شخص کی ماں نے کھانا پینا چھوڑ دیا اوربچے اسکول نہیں جارہے ہیں۔ اس شخص نے یادگیری گٹہ پولیس سے شکایت کی کہ اس کی بلی کا اغوا کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔