جرائم و حادثات

دہلی کی پھول مارکیٹ میں بم _ کئی جانیں بچ گئیں _ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _ 14 جنوری ( اردو لیکس) دہلی کے مصروف ترین علاقہ غازی پور کی پھول منڈی میں ایک بم دستیاب ہوا۔مقامی تاجروں نے مشتبہ حالت میں پڑے ایک بیاگ کو دیکھنے کے بعد اس کی اطلاع پولیس کو دی۔اور پولیس فوری طور پر وہاں پہنچ گئی۔اور  پولیس نے  بم اسکواڈ کی مدد سے بیاگ میں رکھی اشیا کا پتہ چلایا۔جس میں آئی ای ڈی بم پایا گیا  ۔پولیس نے این ایس جی اور فائر انجن کو موقع پر طلب کرلیا اور  پورے علاقہ کو خالی کروادیا۔

پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور  NSG فورس کی مدد سے  بیاگ  کو ایک ویران علاقے میں منتقل کیا اور اس میں موجود دھماکہ خیز مادہ کو   اڑا دیا۔ بم کا بروقت پتہ لگنے سے بڑی تباہی ٹل گئی۔ ورنہ کئی جانیں ضائع ہو سکتی تھی دہلی اسپیشل پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بم کس نے نصب کیا  اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button