تلنگانہ

شادی سے عین قبل دلہن کے باپ کی موت۔ شادی کی تقریب رک گئی۔ تلنگانہ کے کریمنگر میں افسوسناک واقعہ

کریمنگر: شادی سے دو گھنٹے قبل ہونے والی دلہن کے باپ کی ہارٹ اٹیک سے موت ہو گئی جس کی وجہ سے شادی رک گئی۔ یہ افسوسناک واقعہ اتوار کے دن ضلع کریمنگر شنکر پٹنم منڈل کے امبالہ پور میں پیش آیا۔

 

 

مقامی افراد کے مطابق 48 سالہ راملو ٹریکٹر میکانک کے طور پر کام کیا کرتا تھا۔اسے تین بیٹیاں ہیں بڑی بیٹی لاونیا کی شادی اتوار کے دن یعنی آج صبح 10 بجے کتا گٹو کی ایک مندر میں ہونے والی تھی۔

 

 

شادی سے دو گھنٹے پہلے ہونے والی دلہن کا باپ راملو سینے کے درد کی شکایت میں مبتلا ہوا اور غش کھا کر گر پڑا۔ فوری طور پر اسے حضور آباد کے سرکاری دواخانہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرس نے بعد معائنہ اسے مردہ قرار دیا۔

 

 

دلہن کے باپ کی موت کے ساتھ ہی گھر میں صف ماتم بچھ گئی اور شادی کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button