ریسٹورنٹ کے لیڈیز باتھ روم میں خفیہ کیمرہ۔حیدرآباد میں شرمناک واقعہ

Photo imagine

حیدرآباد:حیدرآباد کے ایک ریسٹورنٹ کے لیڈیز واش روم میں خفیہ طور پر سیل فون کیمرے کے ذریعے ویڈیو گرافی کا واقعہ پیش آیا۔ایک خاتون نے اس سلسلے میں ایک خاتون نے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ اس نے دیکھا کہ ایک کیمرہ فون خواتین کے ایک واش روم میں چھپا کر رکھا گیا ہے۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق کیمرہ فون جوبلی ہلز روڈ نمبر 10 پر واقع ایک ریسٹورنٹ کے بیت الخلاء میں رکھا گیا تھا۔ کیمرہ فون آن تھا اور ریکارڈنگ کی جارہی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فون وہاں کام کرنے والے واش روم کلینر بنرجی نے لگایا تھا۔ پولیس نے اسکے خلاف کیس درج کرلیا۔