نیشنل

حکومت ہند نے جنوبی افریقہ، ہانگ اور بوتسوانا میں کووڈ کی نئی قسم سے متعلق ریاستوں کو کیا چوکس

مرکزی حکومت نے ریاستوں اورمرکزی زیرانتظام علاقوں کو جنوبی افریقہ اور دیگر ملکوں میں کووڈ 19 کے نئے ویرینٹ سے متعلق چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔ کووڈ اُنیس کی اِس نئی قسم کا بوتسوانہ، جنوبی افریقہ اور ہانگ کانگ میں پتہ لگا ہے جو ماہرین کے مطابق وائرس کی اب تک کی سب سے خطرناک قسم ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے اِن تین ملکوں میں کووڈ اُنیس ویرینٹ B.1.1529 کے بہت سے معاملات کے تناظر میں سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ایڈیشنل چیف سکریٹریز یا پرنسپل سکریٹریز یا صحت کے سکریٹریزکو مکتوب روانہ کیا ہے۔ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ اور بوتسوانہ سے آنے والے یا وہاں سے گزرنے والے سبھی مسافروں کی سختی کے ساتھ اسکریننگ اور جانچ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button