جرائم و حادثات

پیدا ہونے والے بچہ کو دیکھنے کے لئے جانے والے باپ کی حادثہ میں موت

حیدرآباد _ 21 اکتوبر ( اردولیکس) آندھراپردیش کے پالناڈوضلع میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں بچہ کی پیدائش پر اسے دیکھنے کے لئے ہاسپٹل آنے والے باپ کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔ اور عجیب اتفاق ہے کہ باپ کی نعش اسی ہاسپٹل میں لائی گئی جہاں نوزائیدہ پیداہوا تھا۔

 

۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے کرم پوڑی سے تعلق رکھنے والی رامانجنی نامی حاملہ خاتون نے نرسا راؤ پیٹ ہاسپٹل میں لڑکی کو جنم دیا۔ خاتون کا شوہر40سالہ آنند بائیک پر بچہ کو دیکھنے ہاسپٹل آرہا تھا  کہ راستہ میں  اس نے گاڑی کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں وہ سڑک پر ایک بڑے گڑھے میں گر کر شدید زخمی ہو گیا۔

 

مقامی افرادنے آنند کو شدید زخمی حالت میں نرسا راوپیٹ کے اسی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں اس کی بیوی نے بیٹی کو جنم دیا تھا۔تاہم آنند نے بچہ کو دیکھے بغیر ہی فوت ہو گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button